برلن21جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاریوں پر انقرہ حکومت کے خلاف اقتصادی اقدامات کر سکتی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے مطابق انقرہ حکومت نے اگر شہریوں کے تحفظ کی ضمانت نہ دی اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا، تو ترکی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے ایک روز قبل برلن حکومت نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے بہت سخت بیانات پر جرمنی میں تعینات ترک سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی کیا تھا۔